پاکستان بھر میں پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سروس متاثر

image

 پاکستان بھر میں پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے نجی و سرکاری اداروں میں کام ٹھپ ہو گیا ہے۔

 اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی (پی ٹی سی ایل ) کی انٹر نیٹ سروس کی خرابی کی شکایات ملک کے کونے کونے سے موصول ہو رہی ہیں۔ انٹر نیٹ سروس خراب ہونے کی وجہ سے سرکاری و نجی اداروں کے دفاتر ميں کام متاثر ہوا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی انٹرنیٹ سروس کی خرابی کی خبریں سامنے آنے کے بعد ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی  ( پی ٹی اے )  نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے صارفین کو اگاہ کیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ پی ٹی سی ایل ڈیٹا نیٹ ورکس میں خرابی سے پوری طرح آگاہ ہیں اور اسے ٹھیک کرنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق شمال اور جنوب کے ڈیٹا نیٹ ورک میں خرابی پیدا ہو گئی ہے۔ جس کی تحقیقات جاری ہیں اور ہم تمام تر صورتحال کو دیکھ رہے ہیں، جلد ہی انٹر نیٹ سروس کو بحال کر دیں گے۔