ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کمی کے بعد 7 ارب ساڑھے 82 کروڑ رہ گئے، اسٹیٹ بنک

image

 ملکی زرمبادلہ ذخائر میں بڑی کمی، ملک میں حالیہ ایک ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 13 کروڑ 38 لاکھ ڈالر کی کمی ہوگئی۔ 

 اسلام آباد: ملک میں حالیہ ایک ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 13 کروڑ 38 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 7 ارب 82 کروڑ 57 لاکھ ڈالر رہ گئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ہفتے میں ملک کے پاس مجموعی طور پر 13 ارب 64 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے ذرمبادلہ کے ذخائر ہیں۔

 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس مجموعی طور پر7 ارب 82 کروڑ 57 لاکھ ڈالر جبکہ دیگر بینکوں کے پاس مجموعی طور پر 5 ارب81 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ موجود تھا۔اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ اس ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں تیرہ کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

 

یاد رہے کہ سٹیٹ بینک کے مطابق 11 نومبر کو سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 7 ارب 95 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز تھے، 4 سے 11 نومبر کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 20 لاکھ 50 ہزار ڈالرز کا اضافہ ہوا۔ اور 11 نومبر کو کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 83 کروڑ 60 لاکھ 70 ہزار ڈالرز تھے۔