بابر اعظم سے ملاقات کے بعد خوشی سے نہال مداح بچوں کی ویڈیو وائرل

image

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سے ملاقات کر کے مداح بچے نہایت پرجوش اور ملاقات کے بعد اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ویڈیو سے مشہور ہوگئے۔

اسلام آباد: تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر بابر اعظم کے فین بچوں کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بچوں کو کپتان بابر اعظم اور  وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سے ملاقات کے بعد اپنے جذبات کا اظہار کرتے دیکھا جا رہا ہے۔

ویڈیو میں بچے ملاقات کے بعد کہیں نہایت پرجوش انداز میں بلے پر دیا گیا بابر اعظم کا  آٹوگراف تو کہیں کپتان کے آٹوگراف دیے گئے بازو دکھا رہے ہیں۔

ایک ننھے مداح نے بابر اعظم کا آٹو گراف دیا گیا بلا دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ 5 لاکھ کا بلا بن گیا ہے جبکہ وہیں موجود ایک اور بچے نے آٹوگراف دکھاتے ہوئے کہا کہ اب یہ 40 لاکھ کے بازو بن گئے ہیں۔