انگلش اسکواڈ کی پاکستان آمد

image

انگلش ٹیم دبئی سے غیر ملکی پرواز سے اسلام آباد پہنچی، ٹیم کو ایئر پورٹ سے ہوٹل پہنچا دیا گیا، برطانیہ اور پاکستان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلیں گے۔

اسلام آباد: انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان میں بین اسٹوکس کی قیادت میں پہنچ گئی ہے۔ انگلش اسکواڈ کو ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچا دیا گیا ہے۔ انگلش ٹیم دبئی سے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب غیر ملکی پرواز سے پاکستان پہنچی ہے۔

ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ برطانوی ٹیم تین ٹیسٹ میچز کھیلے گی، ملتان میں 9 دسمبر کو اس سیریز کا دوسرا میچ کھیلا جائے گا اور 17 دسمبر کو تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کراچی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان میں انگلینڈ کی ٹیم 2005ء کے بعد کھیل رہی ہے اور رواں سال دوسری بار پاکستان آمد ہوئی ہے۔ اس سے پہلے انگلش ٹیم ستمبر اور اکتوبر میں 7 سیریز پر مشتمل ٹی 20 میچز کھیلنے آئی تھی۔ جبکہ کل سے پاکستان اور انگلینڈ کے کھلاڑی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گے۔