صوبائی اسمبلیوں سے استعفوں کا فیصلہ جمعرات تک ہو جائے گا: فواد چوہدری

image

صوبائی اسمبلیوں سے استعفوں کا فیصلہ جمعرات تک ہوجائے گا، عمران خان اورعارف علوی کی ملاقات پر تفصیلات جاری کی جائیں گی، استعفوں سے پاکستان میں 64فیصد نشستيں خالی ہو جاٸیں گی۔ (فواد چوہدری )

راولپنڈی: تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلیوں سے استعفوں کا فیصلہ بدھ یا جمعرات تک ہوجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے استعفوں سے 64 فیصد سیٹیں خالی ہو جائیں گی، پاکستان میں 64 فیصد نشستوں پر الیکشن کرانے ہونگے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ یہ الیکشن میں نہیں جائیں گے، انہیں مجبوراً الیکشن میں لائیں گے۔ پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے مزید کہا کہ صوبائی اسمبلیوں میں تحریک عدم اعتماد آئے تو فرق نہیں پڑتا، صوبائی اسمبلیوں سے استعفوں کا فیصلہ بدھ یا جمعرات تک ہوجائے گا۔

موجودہ حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ اس سے نا اہل حکومت پاکستان میں کبھی نہیں آئی، ن لیگ کی لیڈر شپ ایک دوسرے سے مشاورت کے بغیر چل رہی ہے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے اپنے سابقہ مطالبے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت الیکشن کرانے کا اعلان کرے، تو ہم بات چیت کرنے کیلئے تیار ہیں۔