انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ بھی پاکستان کی مہمان نوازی کے معترف

image

نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میکلم نے کہا ہے کہ پاکستان میں بہترین مہمان نوازی کی جا رہی ہے۔

اسلام آباد: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل پریس کانفرنس کے دوران انگلش ہیڈ کوچ نے کہا کہ پاکستان میں آکر اچھا لگ رہا ہے، آج پہلا پریکٹس سیشن کیا۔

برینڈن میکلم نے کہا کہ پاکستان میں بہترین مہمان نوازی کی جا رہی ہے، سیکیورٹی صورتحال تسلی بخش ہے۔ انگلینڈ کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ انہیں ٹیسٹ سیریز کے آغاز کا شدت سے انتظار ہے، دونوں ملکوں کے درمیان ماضی میں بھی شاندار سیریز کھیلی گئیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، یکم دسمبر سے راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ شروع ہوگا۔ ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ ملتان اور تیسرا کراچی میں کھیلا جائے گا۔