ساؤتھ ایشیئن کراٹے چیمپئن شپ، 3 گولڈ میڈل پاکستان کے نام

image

کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی، قومی ایتھلیٹس نے بھارت اور سری لنکا کو شکست دی، چیمپئن شپ میں پاکستان، نیپال، مالدیپ، سری لنکا اور بھارت کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

کولمبو: سری لنکا میں ہونے والی ساؤتھ ایشیئن کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے 3 گولڈ میڈل حاصل کر لیے ہیں۔ کولمبو میں ہونے والی کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کی ایک ویمن کھلاڑی نے سلور میڈل بھی حاصل کیا ہے۔ 

کولمبو میں ہونے والی ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستانی ایتھلیٹ نے کل 4 میڈل جیتے ہیں۔ کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے سری لنکا اور بھارت کے کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں میں ارشاد علی اور سیف اللہ نے ایک ایک گولڈ میڈل حاصل کیا۔ 

قومی ٹیم نے کاتا کی کیٹگری میں بھارت کو شکست دے کر تیسرا گولڈ میڈل حاصل کیا۔ اسی طرح پاکستانی ویمن ایتھلیٹ آرزو نے جونیئر کیٹیگری میں سلور کا میڈل حاصل کیا ہے۔ واضح رہے کہ کولمبو میں ہونے والی ساؤتھ ایشن کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان، مالدیپ، نیپال، سری لنکا اور بھارت کی ٹیموں نے حصہ لیا۔