امریکہ میں چھوٹا طیارہ الیکٹرک پول سے ٹکرا گیا

image

طیارے میں سوار تینوں افراد  محفوظ، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر طیارہ بحفاظت نیچے اتار لیا، بجلی کے پول کے ساتھ ٹکرانے کی وجہ سے 88 ہزار گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی۔

اناپولس: تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ میں چھوٹا مسافر طیارہ بجلی کی ہائی ٹینشن تاروں میں الجھ گیا۔ کنٹرول ٹاور نے پائلٹ سے رابطہ کرنے کے بعد ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا۔ امدادی ٹیموں نے بروقت پہنچ کر پائلٹ اور دو مسافروں کو بحفاظت اتار لیا۔

ذرائع کے مطابق طیارہ 100 فٹ کی بلندی پر محو پرواز تھا، پائلٹ کی لاپرواہی کی وجہ سے بجلی کی تاروں میں الجھ گیا۔ طیارہ ٹکرانے کے ساتھ پورے علاقے کی بجلی منقطع ہوگئی۔ جس کی وجہ سے لوگ لفٹس میں پھنس کے رہ گئے۔ اسپتالوں اور طبی مراکز میں متبادل ذرائع سے بجلی فراہم کی جار ہی ہے۔

امریکہ سمیت یورپی ملکوں میں چھوٹے طیارے کمرشل بنیادوں پر خدمات فراہم کرتے ہیں۔ یہ طیارے ایمرجنسی کے ساتھ ساتھ سیاحتی پروازوں کیلئے بھی استعمال ہوتے ہیں۔ گزشتہ دنوں آن لائن کمپنی ایمازون نے چھوٹے طیاروں کے ذریعے ڈیلیوری فراہم کرنے پر بھی کام شروع کر رکھا ہے۔