ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی جانب سے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالرز منتقل

image

 پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی رقم فنانسنگ کی مد ميں فراہم کی گئی ہے۔

 اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان کو ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی جانب سے 50 کروڑ ڈالر ملنے کی تصدیق کی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر لکھا ہے کہ بینک نے بورڈ سے منظوری کے بعد پاکستان کو یہ رقم فنانسنگ کی مد میں فراہم کی ہے۔

پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی ملنے والی رقم  اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع ہو گئی ہے۔ اس سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی، یاد رہے پاکستان کو یہ رقم ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کوفنانسنگ سے پاکستان کے لیے بریس پروگرام کے تحت دی جا رہی ہے، پاکستان کو ملنے والی پچاس کروڑ ڈالرز کی رقم کی منظوری رواں کی 10 تاریخ دی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی جانب سے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی رقم منتقل ہوئی ہے اور یہ رقم  اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع ہوگئی ہے۔ جس کی تصدیق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی کر دی ہے۔