فیس بک کب سے ہے، اسکی آمدن کتنی اور کتنے لوگ اسے استعمال کرتے ہیں؟ جانئیے

image

فیس بک کو 19 سال ہوگئے، روزانہ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 2 ارب ہوگئی، اکتوبر سے دسمبر ۶2022 کے دوران اسکی آمدنی میں۶2021 کی آخری سہ ماہی کے مقابلے میں 4 فیصد کمی آئی ہے۔

نیویارک: فیس بک کو دنیا کا مقبول ترین سوشل میڈیا نیٹ ورک قرار دیا جاتا ہے۔ پہلی بار اس سوشل میڈیا نیٹ ورک کو روزانہ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 2 ارب سے زائد ہوگئی ہے۔ چوتھی سہ ماہی کی آمدنی تفصیلات جاری کرتے ہوئے میٹا نے بتایا کہ اکتوبر سے دسمبر 2022 کے دوران فیس بک صارفین کی تعداد میں ایک کروڑ 60 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا، جس کے بعد روزانہ صارفین کی تعداد 2 ارب سے تجاوز کر گئی ہے۔

فیس بک کو 19 سال ہوگئے ہیں مگر اس کو استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں اب بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فیس بک میٹا کی زیر ملکیت پہلی سروس نہیں جس کے روزانہ صارفین کی تعداد 2 ارب تک پہنچی ہے۔ اس سے قبل واٹس ایپ نے بھی یہ سنگ میل حاصل کیا تھا مگر فیس بک کے اعداد و شمار سے عندیہ ملتا ہے کہ کمپنی کی اشتہاری آمدنی کا بنیادی ذریعہ اب بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے۔

بتایا گیا ہے کہ generative آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی بھی میٹا کی اہم ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی متعدد ایپس کے لیے ایک بہت زیادہ پرجوش شعبہ ہے اور میٹا کا ایک مقصد اس شعبے میں قائدانہ کردار ادا کرنا ہے۔ ماہی رپورٹ کے مطابق میٹا کی اکتوبر سے دسمبر 2022 کے دوران آمدنی میں 2021 کی آخری سہ ماہی کے مقابلے میں 4 فیصد کمی آئی۔ رپورٹ میں میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے عندیہ دیا کہ کمپنی سے مزید ملازمین کو نکالا جاسکتا ہے کیونکہ کمپنی کی جانب سے افادیت کو ترجیح دی جارہی ہے۔