بھارت ٹی ٹی پی کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے: یورپی میگزین

image

رپورٹ کے مطابق بھارت کا مقصد پاکستان کی حکومت اور فوج کو کمزور کر کے خطے کا ٹھیکیدار بننا ہے، بھارت پاکستان میں دہشتگردی کر کے مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے میں بھی کامیاب ہو رہا ہے۔

نیویارک: بھارت پاکستان کے امن کا دشمن ہے، معروف یورپی میگزین ماڈرن ڈپلومیسی نے بھارت کے ناپاک منصوبوں کا پردہ چاک کردیا۔ معروف یورپی میگزین ماڈرن ڈپلومیسی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، بھارت کالعدم ٹی ٹی پی کو پاکستان کیخلاف استعمال کر رہا ہے، اور ٹی ٹی پی کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے۔

رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر طبی علاج کے لیے سرحد پار کرکے بھارت جاتے ہیں اور پھر طویل عرصے تک وہاں قیام کرتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ بھارت ناصرف کالعدم ٹی ٹی پی کی کھلی حمایت کررہا ہے بلکہ اس کے رہنماؤں کو قانونی کارروائی سے بھی بچارہا ہے۔ماڈرن ڈپلومیسی کی رپورٹ میں مطالبہ کیا گیا کہ خطے میں امن کیلئے عالمی برادری بھارت کو کالعدم ٹی ٹی پی کی حمایت سے روکے اور لگام دے۔

رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر طبی علاج کے لیے سرحد پار کرکے بھارت جاتے ہیں اور پھر طویل عرصے تک وہاں قیام کرتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ بھارت ناصرف کالعدم ٹی ٹی پی کی کھلی حمایت کررہا ہے بلکہ اس کے رہنماؤں کو قانونی کارروائی سے بھی بچارہا ہے۔