60 کروڑ ڈالرز کم ہونے سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر مزید کم ہوگئے

image

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 59 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی متوقع، پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 3 ارب 8 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کی کم ترین سطح پر آگئے ہیں۔

اسلام آباد: زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا تسلسل برقرار دس سال کی کم ترین سطح پر آگئے  ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 59 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی سے 8 ارب 74 کروڑ 17 لاکھ ڈالر رہ گئے اسٹیٹ بینک کے مطابق 27 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے اختتام پر غیر ملکی ادائیگیوں کے باعث زرمبالہ کے مجموعی ذخائر مزید کم ہوگئے ہیں۔

اب اسٹیٹ بینک کے پاس 3 ارب 8 کروڑ 62 لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 65 کروڑ 55 لاکھ ڈالر ہیں۔ ادھر روپے کے مقابلے پر ڈالر کی قیمت میں 2 روپے تک کا اضافہ، یورو کی قیمت 4 روپے بڑھ گئی، پاؤنڈ بھی ایک روپے تک مہنگا ہو گیا، جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 2 روپے اضافے سے 266 سے بڑھ کر 268 روپے اور قیمت فروخت ڈیڑھ روپے اضافے سے 269.50 سے بڑھ کر 271 روپے ہوگئی، اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت خرید 2 روپے بڑھنے کے بعد 269.00 روپے سے بڑھ کر 271.00 روپے اور قیمت فروخت ایک روپے بڑھنے کے بعد 273.00 روپے سے بڑھ کر 274.00 روپے ہو گئی ہے۔ 

دریں اثناء عالمی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 2200 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 7ہزار 200 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 1887 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 77ہزار 641 روپے ہو گئی ہے، چاندی کی قیمت بھی 50 روپے کے اضافے سے 2300 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔