انٹربینک میں ڈالر 5 روپے 22 پیسے مہنگا

image

ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر، انٹربینک میں ڈالر 271.36 روپے سے بڑھ کر 276.58 روپے پر بند ہوا، ایک دن میں روپے کی قدر میں 1.89 فیصد کم ہوئی، نئے سال میں اب تک ڈالر 50 روپے سے زائد مہنگا ہوچکا ہے۔

کراچی: ملک میں ڈالر کی پرواز رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافے کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 5 روپے 22 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ 

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 271.36 روپے سے بڑھ کر 276.58 روپے پر بند ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدر میں 1.89 فیصد کمی آئی ہے۔ نئے سال میں اب تک ڈالر 50 روپے سے زائد مہنگا ہوچکا ہے۔

دوسری جانب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 8 ہزار 500 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار ایک سو چودہ روپے اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 78 ہزار 755 روپے ہوگئی۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 44 ڈالر کی کمی کے بعد 1911 فی اونس پر پہنچ گیا۔