پاک وویمن ٹیم نے ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کی تیاریوں کا آغاز کردیا

image

جنوبی افریقہ میں وویمن ورلڈ ٹی ٹونٹی کا آغاز، افتتاحی تقریب کل ہوگی، پاکستان ٹیم اپنا پہلا پریکٹس میچ چھ فروری کو کھیلے گی۔

کیپ ٹاؤن: ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کا آغاز جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن سے ہو رہا ہے۔ 4 فروری کو افتتاحی تقریب میں تمام ٹیموں کی کپتان کھلاڑی شریک ہوں گی۔ پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف اپنے پہلا پریکٹس میچ سے ورلڈ کپ کا آغاز کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے کیپ ٹاؤن میں پاکستانی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ شروع کردیا گیا ہے۔ جس میں کپتان بسمہ معروف سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بالنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی خامیوں پر قابو پانے کیلئے ورک آؤٹ کیا ہے۔ پاکستان گروپ بی میں شامل ہے، پاکستان اپنا دوسرا پریکٹس میچ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گا۔

ٹیم پاکستان کے گروپ میں شامل دیگر ٹیمیں انگلینڈ، بھارت ویسٹ انڈیز اور آئر لینڈ شامل ہیں۔ پاکستان اور روایتی حریف بھارت کا میچ گروپ اسٹیج پر ہوگا۔ ورلڈ ٹی ٹونٹی میں مجموعی طور پر 10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ایونٹ کا فائنل 26 فروری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔