میٹھا کھانے کی طلب محسوس ہونے پر کھانا شروع نہ کر دیں بلکہ یہ کام کریں

image

 زیادہ مقدار میں میٹھا کھانا صحت کے لیے نقصان دے ہے، میٹھا ذیابطیس جیسی خطرناک بیماریوں کا باعث بنتا ہے، ماہرین صحت۔

لاہور: (ویب ڈیسک) بہت سے لوگوں کو اچانک میٹھا کھانے کی طلب محسوس ہوتی ہے اس طلب کو ختم کرنے کے لیے وہ چینی سے بنی مٹھائی، آئس کریم اور چاکلیٹس استعمال کرتے ہیں، میٹھا کھانے کی طلب محسوس ہونے پر زیادہ میٹھا کھانے سے ذیابطیس جیسی خطرناک بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے، میٹھا کھانے کی عادت کو ترک کر کے انسان اپنے آپ کو بہت سی بیماریوں سے بچا سکتا ہے۔

انسانی جسم میں پروٹین کی کمی کی وجہ سے میٹھا کھانے کی طلب محسوس ہوتی ہے، سمپل کاربوہائیڈریٹ خون میں تیزی سے داخل ہوتے ہیں، جو بلڈ شوگر اور پھر انسولین کی سطح کو بڑھاتے ہیں ، آپ کی خوراک میں فائبر، پروٹین کی کمی کی وجہ سے سمپل کاربوہائیڈریٹ آپ کو جلد ہی مزید کچھ میٹھا کھانے پر زور دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جسم میں کیلشیم، زنک، کرومیم، اور میگنیشیم کا عدم توازن میٹھا کھانے کی خواہش پیدا کرتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اکثر اچانک میٹھا کھانے کی طلب ہوتی ہے۔ میٹھے کی طلب کو ختم کرنے کے لئے تازہ پھلوں کو اپنی غذا کا حصہ بنائیں۔ ان پھلوں کو کھانے کی وجہ سے میٹھے کی طلب میں کمی ہوجائے گی، اور اس سے جسمانی صحت کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ جب بھی آپ کو کوئی میٹھی چیز کھانے کی طلب ہو تو بس ایک گلاس پانی پی لیں۔ یہ آپ کی خوراک میں کوئی اضافی کیلوریز شامل کیے بغیر آپ کا پیٹ بھر دے گا۔