پاکستان کا پاور لفٹنگ میں ایک اور اعزاز

image

ایشیاء پیسیفک افریقن کمبائنڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ، پاکستان کی طرف سے 3 سگی بہنیں پہلی بار نمائندگی کریں گی، سیبل سہیل، ویرونیکا سہیل اور ٹوئنکل سہیل ایونٹ میں شرکت کیلئے جنوبی افریقہ روانہ ہو گئی ہیں۔

کیپ ٹاؤن: (اسپورٹس ڈیسک) پہلی بار انٹرنیشنل پاور لفٹنگ مقابلے میں 3 سگی بہنیں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ تینوں بہنیں پہلی بار انٹرنیشنل پاور لفٹنگ مقابلے میں ایک ساتھ شریک ہوں گی جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ تینوں پاور لفٹر بہنیں سیبل سہیل، ویرونیکا سہیل اور ٹوئنکل سہیل ایشین پیسفک افریقن کمبائنڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے جنوبی افریقہ روانہ ہوگئی ہیں۔

ایونٹ میں تینوں بہنوں کے ویٹ کیٹگری کے مقابلے 9 اور 10 جولائی کو شیڈول ہیں۔ تینوں بہنیں 13 جولائی کو ایکوئپڈ پاور لفٹنگ میں حصہ لیں گی۔ بین الاقوامی مقابلے میں شرکت کے ریکارڈ کے ساتھ تینوں بہنیں میڈلز لے کر عالمی ریکارڈ قائم کریں گی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کراچی پہنچ گئے ہیں۔ جیسن گلیسپی کراچی میں کیمپ کی نگرانی کے بعد لاہور کا بھی دورہ کریں گے۔ قومی ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ آسٹریلیا کے دورے کے دوران قومی ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔