بھارت میں کھلاڑیوں کو ٹوائلٹ میں کھانا دینے کی ویڈیو وائرل، مودی سرکار شدید تنقید کا نشانہ

image

16 ستمبر کو لڑکیوں کے انڈر 17 ریاستی سطح کے کبڈی ٹورنامنٹ کے دوران بنائی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھلاڑی گندے اور بدبودار بیت الخلا میں چاول اور سبزی کا سالن برتنوں میں لے کر وہیں کھا رہے ہیں۔

نئی دہلی: بھارت کی ریاست اتر پردیش میں کبڈی کے کھلاڑیوں کو بیت الخلا میں کھانا پیش کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی جس پر مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد اترپردیش حکومت نے سہارنپور کے اسپورٹس آفیسر کو معطل کر دیا۔ 

ادھر اپوزیشن جماعت کانگریس نے اپنے ردعمل میں کہا کہ بی جے پی حکومت مختلف مہمات پر کروڑوں روپے خرچ کر سکتی ہے مگر اس کے پاس کھلاڑیوں کے لیے مناسب انتظامات اٹھانے کے لیے پیسہ نہیں۔

سہارنپور کے مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ ٹوائلٹ میں کھانا پیش کرنے کی شکایت بھی ملی تھی، مذکورہ واقعے پر انکوائری کا حکم دے دیا، رپورٹ آنے کے بعد آفیسر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد اترپردیش حکومت نے سہارنپور کے اسپورٹس آفیسر کو معطل کر دیا۔ آفیسر کا کہنا تھا کہ جگہ کی کمی کے باعث کھلاڑیوں کو ٹوائلٹ میں کھانا دیا گیا۔