آرمینیا کو ہوم گراؤنڈ پر شکست

image

 

یورو کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ، ترکیہ نے 2-1 سے کامیابی حاصل کی، آرمینیا اور آذربائیجان جنگ کے بعد میچ بڑی ہائپ اختیار کر گیا تھا۔

ویزگان سرگسیان:(سپورٹس ڈیسک) یورو کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچز آرمینیا کے شہر ویزگان سرگسیان میں ہو رہے ہیں۔ جہاں ترکیہ فٹ بال ٹیم نے آرمینا کو ہوم گراؤنڈ پرایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔

تفصیلات کے مطابق کھیل شروع ہونے کے بعد دسویں منٹ میں آرمینیا کی طرف سے پہلے گول اسکور کیا گیا۔ ترکیہ پلئیر کن کوچکو نے 35ویں منٹ میں گول اسکور کرکے مقابلہ برابر کر دیا۔ کھیل کے 64 ویں منٹ میں ترکیہ پلئیر کی طرف سے داغا جانیوالا گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔

ترکیہ اور آرمینیا کے مابین مقابلے کی فضا بہت حاوی ہو گئی تھی۔ ترکیہ نے آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جنگ میں آذربائیجان کی مدد کی تھی۔ نورکاراباخ کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد روس کی مداخلت کی وجہ سے آرمینیا اور آذربائیجان کا امن معاہدہ ہوگیا تھا۔