بابر اعظم کے ٹی۔20 میچز میں 8 ہزار رنز مکمل

image

بابر اعظم سب سے زیادہ ٹی۔20 انٹرنیشنل میچز جیتنے والے پاکستانی کپتان بن گئے، بابر اعظم اور رضوان کی اوپننگ جوڑی نے بھارتی جوڑی کو پیچھے چھوڑ دیا، ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلےباز کرس گیل آج بھی ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں۔

اسلام آباد: تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی۔20 میچز میں 8 ہزار رنز مکمل کر لئے ہیں۔ بابر اعظم نے یہ سنگ میل 218 اننگز میں عبور کیا ہے۔ بابر اعظم فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

 فہرست میں ٹاپ پوزیشن پر ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل ہیں۔ کرس گیل نے 213 اننگز میں 8 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔ بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے 243 اننگز میں یہ ہدف حاصل کیا تھا۔

 واضح رہے کہ بابر اعظم سب سے زیادہ ٹی۔20 انٹرنیشنل میچز جیتنے والے پاکستانی کپتان بن گئے ہیں۔ بابر اعظم اور رضوان کی اوپننگ جوڑی نے ٹی۔20 کی 36 اننگز میں 1 ہزار 929 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ بھارتی جوڑی روہت شرما اور شیکھر دھونی 52 اننگز میں 1 ہزار 743 رنز اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔