اشیاۓ ضروریہ کی ریٹیل اور سرکاری قیمتوں میں بڑا فرق، شہری پریشان

image

معاشی مشکلات کا شکار شہری سبزیوں اور اشیائے ضروریہ کی سرکاری اور ریٹیل قیمتوں میں پائے جانے والے بڑے فرق پر بحث و تکرار کرتے نظر آتے ہیں۔

کراچی: میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کمشنر کراچی کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ سبزیوں کے یومیہ ہول سیل اور ریٹیل ریٹس کو ایک معیار قرار دیا جائے جب کہ یہ بات بھی اپنی جگہ ایک حقیقت ہے کہ فہرست کو ریٹیلرز اور ہول سیلرز دونوں کی جانب سے غیر حقیقی قرار دیا جا چکا ہے، تو بھی سپر ہائی وے پر واقع سبزی منڈی کے ہول سیل کے نرخوں اور شہر کے مختلف علاقوں کی ریٹیل مارکیٹوں میں رائج قیمتوں میں بہت بڑا اور واضح فرق نظر آتا ہے۔ 

اگر کوئی خریدار اپنے اسمارٹ فون پر پرائس لسٹ کسی ریٹیلر کو دکھاتا ہے تو وہ جواب دیتا ہے کہ کمشنر کے ریٹ مارکیٹ میں نافذ نہیں ہیں اور اس ریٹ پر فروخت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ریٹیلرز کا استدلال ہے کہ کمشنر کراچی اور ان کی ٹیم پہلے ان نرخوں پر سبزیوں کی دستیابی کو یقینی بنائیں اور پھر ہمیں زائد قیمتوں پر فروخت کرنے پر پکڑیں۔

کراچی شہر میں پرائس لسٹ کی تقسیم اور اس پر عمل درآمد جانچنے کے لیے کوئی طریقہ کار نہ ہونے کے باوجود شہری حکومت وقتاً فوقتاً ریٹیلر کی جانب سے کی جانے والی منافع خوری کو کنٹرول کرنے کا کریڈٹ لیتی ہے۔