آئی ایم ایف معاہدے کی پاسداری نہ کرنے سے ملک ڈیفالٹ کر سکتا ہے: مریم نواز

image

بہاولپور جلسہ میں مریم نواز کا عوام سے خطاب، مسلم لیگ ن آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے، نواز شریف بہت جلد پاکستان واپس آئیں گے۔

بہاولپور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے بہاولپور جلسے میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کا بیانیہ حقائق پر مبنی ہے۔ انھوں نے کہا مسلم لیگ ن آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے۔ لیکن کچھ لوگوں نے صحافت کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے۔

مریم نواز نے ایک سوال کے جواب میں  کہا کہ نواز شریف بہت جلد پاکستان واپس آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو پتا ہے اگر آج مہنگائی ہے تو کس کی وجہ سے ہے۔ لوگوں کو پتا ہے آئی ایم ایف سے معاہدہ کون کرے گیا۔

پی ٹی آئی چئیرمین پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان انگلی پکڑ کر اقتدار کے مزے لیتے رہے ہیں۔ انھوں نے پشاور واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے پولیس نہتی ہے، خیبرپختونخوا میں 10 سال پی ٹی آئی کی حکومت رہی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے پاسداری حکومت کی مجبوری ہے، معاہدے پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو ملک ڈیفالٹ ہوسکتا ہے۔