ملک میں تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافہ
31 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں تیل کی اوسط پیداوار 69 ہزار 6 سو 38 بیرل ریکارڈ کی گئی، گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں پیداوار 0.4 فیصد زیادہ رہی، ماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 1 ہزار 51 بیرل ریکارڈ کی گئی۔
اسلام آباد: (اکانومی ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 31 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں تیل کی اوسط پیداوار 69 ہزار 6 سو 38 بیرل ریکارڈ کی گئی۔ یہ پیداوار گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 0.4 فیصد زیادہ رہی ہے۔
پی پی آئی ایس اور انڈسٹری نے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3 ہزار 2 سو 60 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3 ہزار 2 سو 25 ایم ایم سی ایف ڈی رہی تھی۔ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں پیداوار میں 1.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ 31 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 33 ہزار 8 سو 45 بیرل رہی۔ پی پی ایل 10 ہزار 9 سو 88 بیرل جبکہ پی او ایل 4 ہزار 6 سو 30 بیرل رہی۔ ماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 1 ہزار 51 بیرل ریکارڈ کی گئی۔