جوڑوں کے درد سے نجات میں مددگار غذائیں

image

ماہرین کی جانب سے 6 انسداد سوزش غذاؤں کی نشاندہی، چاول سے لے کر قینوا اور جو سے لے کر گندم تک سالم اجناس میں موجود فائبر انسداد سوزش اثرات لانے میں مددگار، سلفر سے بھرپور لہسن بھی اس کیفیت میں سوزش کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) جیسا کہ ہم جانتے ہیں بوڑھے افراد بالخصوص خواتین میں جوڑوں کا درد ایک عام بیماری ہے۔ اس بیماری میں جوڑوں پر سوزش آجاتی ہے جو تکلیف کا سبب بنتی ہے۔ ماہرین کی جانب سے 6 ایسی انسداد سوزش غذاؤں کی نشاندہی کی گئی ہے جو اس تکلیف سے راحت بخشنے میں مدد دے سکتی ہیں۔

صحت مند چکنائی اور اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور گری دار میوے اور بیج سوزش کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ اسکے علاوہ گری دار میوے آرتھرائٹس کی علامات میں مثبت تبدیلی بھی لا سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق خالص زیتون کے تیل میں نشاستہ چکنائی اور اینٹی آکسیڈنٹ موجود ہوتے ہیں جو جوڑوں کی صحت میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔

چاول سے لے کر قینوا اور جو سے لے کر گندم تک سالم اجناس میں موجود فائبر انسداد سوزش اثرات لانے میں مدد دے سکتا ہے۔ سلفر سے بھرپور لہسن اس کیفیت میں سوزش کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔ کیچِنز نامی اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور سبز چائے صرف ذائقے کیلئے ہی نہیں بلکہ آرتھرائٹس سے متعلقہ سوزش کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔ بلیک بیریز، بلیو بیریز اور چیریز یہ تینوں پھل اینٹھوسیانِنز نامی مرکب سے بھرپور ہوتے ہیں جو اپنے اندر انسداد سوزش اثرات رکھتے ہیں۔