”سی اے سی“ کا بلاناغہ استعمال عورتوں کی صحت کیلٸے انتہائی مفید

image

سی اے سی وٹامن سے بھرپور، مردوں کے مقابلے میں خواتین کو کیلشیم کی زیادہ مقدار کی ضرورت ہوتی ہے، اس لئے ہر خاتون اس تکلیف سے بچنے کیلٸے کم عمری میں سی اے سی کا استعمال کر سکتی ہیں۔

اسلام آباد: بہت سی خواتین کیلشیم سے مستفید ہونے کے لئے بعض اوقات سی اے سی (کیلشیم) کی گولیاں یا ساشے پانی میں استعمال کرتی ہیں جس کے صحت پر بے حد فوائد حاصل ہوتے ہیں لیکن اس کے غلط استعمال سے صحت سے متعلق بے شمار شکایات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پاکستانی نیوٹریشنسٹس کے مطابق سی اے سی کا استمعال ہفتے میں روزانہ کی بنیاد پر 2 یا 3 بار کیا جا سکتا ہے جبکہ 3 سال سے 7 سال کے بچوں کو سی اے سی کی آدھی گولی کا استعمال کروائیں۔ 7 سال کی عمر سے زائد بچوں کو سی اے سی کی گولی یا ساشے روزانہ کی بنیاد میں پانی میں ملا کر پی سکتے ہیں۔ آج کل ملاوٹ سے پاک غذائی اجزاء کا حصول ناممکن ہو چکا ہے، ایسی صورت میں ہر انسان بالخصوص عورتوں کو وٹامنز، کیلشیم، منرلز اور آئرن کی مطلوبہ مقدار حاصل کرنے کے لئے سپلیمنٹس کا استعمال اخذ کیا جاتا ہے جبکہ کیلشیم میں وٹامن سی، وٹامن ڈی، اور وٹامن بی 6 کی بھرپور مقدار موجود ہوتی ہے۔ کیلشیم کی مقدار مردوں کے مقابلے میں خواتین کو زیادہ ضرورت ہوتی ہے تاہم خواتین با آسانی سے کیلشیم کی زیادہ مقدار حاصل کر سکتی ہیں۔

ماہرین غذائیت کے مطابق اگر روزانہ باقاعدگی سے کیلشیم کا استعمال کر رہے ہیں تو ساتھ میں 3 لیٹر پانی کا استعمال ضرور کریں ورنہ اس کے استعمال میں گردے میں پتھری پیدا ہو سکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سی اے سی کا استعمال کولڈرنک یا سوڈا واٹر کی جگہ استعمال کرتے ہیں کیونکہ اس کا ذاٸقہ کولڈ ڈرنک کی طرح ہوتا ہے اور اسے ہضم اور تحلیل ہونے کے لئے پانی کا استعمال بہت کم کرتے ہیں جس کے باعث جسمانی اعضاء خصوصاً گردوں میں پتھری اور تکلیف کا سبب بنتی ہے۔ نیوٹریشنسٹس کے مطابق اس کا استعمال کھانے کے دوران یا کھانے کے فوراً بعد منع کیا جاتا ہے۔ کھانا کھانے کے بعد اس کا استعمال 2 گھنٹے بعد استعمال کر سکتے ہیں جبکہ اس کے استعمال کے بعد 2 گھنٹے نہ کچھ کھائیں اور نہ ہی چائے کافی وغیرہ کا استعمال کریں۔

خواتین میں ہڈیوں کے کمزور ہونے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے، اس تکلیف سے بچنے کے لٸے خواتین کو کم عمری سے سی اے سی کا استعمال کر دینا چاہیے۔ اس کا استعمال بلاناغہ ہر روز یا ایک دن کے ناغے سے استعمال کرسکتی ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق جنہیں پہلے سے ہی جن فراد کو گردے میں درد یا پتھری کی شکایات ہو انہیں کیلشیم کا استعمال ہرگز نہ کروائیں۔ ماہرین کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ سی اے سی کا استعمال ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق شروع کرنا چاہیے اگر اس کا استعمال ڈاکٹر منع کر دے تو ہرگز استعمال نہ کریں۔