چیری فروٹ ایک صحت مند غذا

چیری پرسکون نیند میں مددگار، چیری کے استعمال سے وزن میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ چیری جوڑوں کے درد سے نجات کیلئے بھی مفید خوراک ہے۔
اسلام آباد: پاکستان میں اس وقت چیری فروٹ کا سیزن اپنے عروج پر ہے۔ ماہرین غذائیات چیری کو ایک متوازن غذا قرار دیتے ہیں جو مزیدار بھی ہے اور صحت بخش بھی ہے۔ 150 گرام چیری میں 97 گرام کیلوری، 2 گرام پروٹین، 3 گرام فائبر، 18 فیصد وٹامنز اور 10 فیصد پوٹاشیم پایا جاتا ہے۔
طبی ماہرین اور مختلف قسم کی تحقیقات سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ چیری جوڑوں کے درد کیلئے مفید خوراک ہے۔ ذہنی نشوونما میں بہتری اور ذہنی انحطاط میں کمی کیلئے بھی مفید پھل ہے۔ اس میں موجود تانبے اور پوٹاشیم کے مرکبات دل کے مریضوں کیلئے شفا بخش ہیں۔
اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں معاون ہوتے ہیں۔ جسم کی اندرونی سوزش کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ موٹاپے کو کم کرنے میں بھی یہ مفید ہے۔ مختلف سروے سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ چیری اچھے ذائقہ کے ساتھ ایک بہترین غذا بھی ہے۔ اس کا باقاعدہ استعمال بہت سی بیماریوں سے بچاتا ہے۔