سیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت، انتہائی مضر صحت ہیں
سیوریج کے گندے پانی سے سبزیوں کی کاشت نقصان دے ثابت ہو رہی ہے۔
کراچی: سیوریج کا گندا پانی سبزیوں کی کاشت کے لیے استعمال کیا جانے لگا اور سیوریج کے پانی سے اگائی جانے والی سبزیاں صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو رہی ہیں۔ ناقص طریقے سے سبزیوں کی کاشت کاری کی وجہ سے زرعی زمینے تباہ ہو رہی ہیں، گندے پانی سے اگائی جانے والی سبزیوں کی وجہ سے طرح طرح کی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔
سیوریج کے گندے پانی سے اگائی جانے والی سبزیاں خواتین کے لئے انتہائی نقصان دے ہیں۔ سیوریج کے پانی میں آرسینک وافر مقدار میں شامل ہوتا ہے جو سبزیوں کو دھونے اور پکانے سے بھی ختم نہیں ہوتا اور اس سے بہت سی خواتین بانجھ پن کا شکار ہو جاتی ہیں۔ بہت سے لوگ ہیپیٹائٹس بی اور سی کا بھی شکار ہو رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر چنیوٹ میں بھی سیوریج کے گندے پانی سے سبزیاں کاشت کرنے کا طریقہ اپنایا جاتا تھا اور انہیں پنجاب کے مختلف شہروں میں سستے دام بیچ دیا جاتا تھا۔ لاعلم شہری سبزیاں سستی جان کر فوری خرید لیتے تھے، کچھ عرصہ قبل فوڈ اتھارٹی پنجاب نے گندے پانی سے پیدا کی جانے والی فصلوں کو تحویل میں لے کر تلف کر دیا جاتا تھا لیکن اب فوڈ اٹھارٹی بھی خاموش تماشائی بن گئی ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ اس گھناؤنے دھندے کو روکنے کے لیے فوڈ اتھارٹی کو سخت سے سخت کاروائی کرنی ہوگی۔