السر کا آسان دیسی طریقہ علاج

السر ایسے دائمی زخم ہوتے ہیں جو فوری مندمل نہیں ہو پاتے، یہ السر کہیں بھی ہو سکتے ہیں تاہم پیٹ اور غذائی نالی کا السر بہت عام ہیں۔
لاہور: السر کا روایتی علاج دواؤں پر انحصار کرتا ہے، جس کے کئی منفی ضمنی اثرات جیسے سر درد اور اسہال کی صورت میں سامنے آتے ہیں۔ بس اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ مناسب علاج اور تشخیص کے لیے اپنے ڈاکٹر سے رابطے میں رہیں۔ اس کے علاوہ، آپ پیٹ کے السر کی صورت میں درد کو دور کرنے اور السر کو ٹھیک کرنے میں مدد کے لیے کچھ آسان، لیکن موثر قدرتی گھریلو علاج بھی آزما سکتے ہیں۔ جنہیں یہاں پر پیش کیا جارہا ہے۔ شہد کو ایک اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور غذا کے طور پر جانا جاتا ہے جو صحت کے مختلف فوائد لیے ہوئے ہے یہ مختلف امراض سے تحفظ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ان میں دل کی بیماری، فالج کا خطرہ، آنکھوں کی صحت میں بہتری اور یہاں تک کہ کینسر کی بعض اقسام شامل ہیں۔
گوبھی کے اوپری حصے کو کاٹ کر پانی کی تھوڑی سی مقدار شامل کر کے بلینڈر میں اچھی طرح بلینڈ کریں یہاں تک کہ یہ جوس کی شکل اختیار کر لے۔ کھانے سے پہلے اس جوس کو استعمال کریں، اس عمل کو چند ہفتوں تک روزانہ دہرائیں، ہر بار تازہ رس استعمال کریں۔ اسکے علاوہ مختلف تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کیلے آپ کے پیٹ میں سیلولر پھیلاؤ کو فروغ دے کر پیٹ کے السر کو ٹھیک کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، کیلے میں موجود بعض اینٹی بیکٹیریل مرکبات موجود ہیں جو السر کا باعث بننے والےایچ پائلوری کی نشوونما کو روکتے ہیں۔ کیلے پیٹ کی اندرونی دیواروں کو بھی مضبوط بناتے ہیں اور سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
یہاں یہ جاننا نہایت ضروری ہے کہ پیٹ کا السر کسی بھی عمر میں ہوسکتا ہے جس کا فوری علاج کیا جانا نہایت ضروری ہے۔ اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو اس کے نتیجے یہ زخم شدید ہو سکتے ہیں۔