اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کی کمی

image

 اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان برقرار, آج بھی ہنڈریڈ انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے۔ 

 کراچی: ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے باعث اسٹاک ایکسچینج کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا اور ایک وقت میں ہنڈریڈ انڈیکس 900 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔آج کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ہوا تو پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 42 ہزار 936 پوائنٹس پر موجود تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات بھی ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے اثرات کو زائل کرنے میں ناکام ہیں، اس کے علاوہ ڈیفالٹ سے متعلق خبریں اور بین الاقوامی ریٹنگ کمپنیوں کے اشارے بھی امید افزا نہیں۔ ان تمام عناصر کی وجہ سے سرمایہ کار تذبذب کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں 18 سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے۔