ویوو کمپنی نے زبردست فیچر کے ساتھ نیا موبائل فون وائے 22 پیش کر دیا

ویوو کا نیا ماڈل پاکستان میں بھی دستیاب، 'وائے 22' کو محض 15 منٹ تک چارجنگ کرنے کے بعد 3 گھنٹے 20 منٹس تک ویڈیوز دیکھی جا سکتی ہیں، ویوو کے نئے ماڈل میں 64 جی بی میوری اور 4 جی بی ریم دی گئی ہے۔
بیجنگ: تفصیلات کے مطابق چینی موبائل کمپنی ویوو نے اپنا نیا فون 'وائے 22' پیش کردیا ہے۔ ویوو کا نیا ماڈل پاکستان میں بھی دستیاب ہے۔نئے ماڈل میں کمپنی نے طاقتور بیٹری کا استعمال کیا ہے۔
موبائل کی بیٹری کے حوالے سے کمپنی کا دعویٰ ہے کہ 'وائے 22' کو محض 15 منٹ تک چارجنگ کرنے کے بعد 3 گھنٹے 20 منٹس تک ویڈیوز دیکھی جا سکتی ہیں۔ موبائل کی 70 فیصد بیٹری چارج ہونے کی صورت میں اس پر مسلسل 6 گھنٹے گیم کھیلی جا سکتی ہے۔ موبائل کی قیمت 47 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے۔ ویوو کے نئے ماڈل میں 64 جی بی میوری اور 4 جی بی ریم دی گئی ہے۔وائے 22 کی سکرین 5۔6 انچ ہے۔
فون میں فنگر پرنٹ سینسر اور فیس لاکھ کا فیچر بھی دیا گیا ہے۔ فون میں اینڈرائڈ 12 کا آپریٹنگ سسٹم جب کہ ہولیو جی 85 کی چپ دی گئی ہے۔ موبائل کے بیک پر 'وائے 22' کے بیک 50 میگا پکسل4 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے تین کیمرے دیے گئے ہیں۔ کیمرے میں تیز اور جدید سینسرز ہونے کی وجہ سے فاصلے سے بھی ویڈیو اور تصاویر بنائی جا سکتی ہیں۔