شاہین اور حارث میچ ونر کھلاڑی ہیں، بلاشبہ دونوں کا ایک بالنگ یونٹ میں ہونا دلچسپ ہوگا: مائیک ہسی

image

'دی ہنڈریڈ لیگ' ٹورنامنٹ اگست کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگا، سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیک ہسی کی دو سال بعد ویلش فائر میں دوبارہ واپسی، شاہین شاہ آفریدی کو ایک لاکھ یورو یعنی (2 کروڑ 76 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) جبکہ حارث رؤف 60،000 پاؤنڈ یعنی (22 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) کی ریزرو قیمت پر منتخب کیا ہے۔

سڈنی: (اسپورٹس ڈیسک) 'دی ہنڈریڈ لیگ' ٹورنامنٹ کیلئے دو پاکستانی بولرز شاہین شاہ آفریدی اور حارث کو 'دی ہنڈریڈ لیگ' کی مقبول فرنچائز ویلش فائر کیلئے چن لیا گیا۔ جس کے متعلق مائیک ہسی نے کہا کہ شاہین اور حارث میچ ونر کھلاڑی ہیں، بلاشبہ دونوں کا ایک بالنگ یونٹ میں ہونا دلچسپ ہوگا۔ مجھے امید ہے کہ ہم نئی گیند کیساتھ حریف ٹیم پر دباؤ بڑھانے کے قابل ہوں گے۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیک ہسی کی 2 سال بعد دوبارہ دی ہنڈریڈ لیگ کی معروف فرنچائز ویلش فائر میں واپسی ہوئی ہے۔ انہوں نے ڈرافٹنگ میں حصہ لیا اور دو پاکستانی فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی کو ایک لاکھ یورو یعنی (2 کروڑ 76 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) جبکہ حارث رؤف 60،000 پاؤنڈ یعنی (22 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) کی ریزرو قیمت پر منتخب کیا ہے۔ اس باؤلنگ جوڑی نے حال ہی میں لاہور قلندر کی دوسری ٹائٹل جیتنے میں اہم کردار ادا کیا اور فائنل میں شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس کے ساتھ سابق کھلاڑی کو شکست دی۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ اگست کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 27 اگست کو کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ دی ہنڈریڈ کی آرگنائزنگ کمیٹی نے ڈرافٹنگ کیلئے مداحوں کے ساتھ مقبول ترین کھلاڑیوں کا تعین کرنے کیلئے ایک سروے کیا تھا جس میں کھلاڑیوں کی شہرت کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر آرگنائزنگ کمیٹی نے پوسٹ شیئر کی جس میں حیران کُن طور پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو مداحوں نے 25 فیصد ووٹ دیکر سرفہرست بنوایا۔ شاہین آفریدی 8 فیصد، محمد رضوان 4 فیصد مداحوں کے ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکے۔