ٹوئٹر کی سفارشی فیڈ میں صرف تصدیق شدہ اکاؤنٹس ہی نظر آئیں گے: ایلون مسلک

image

 

 

ایلون مسک کے فیصلے پر صارفین کی جانب سے ردعمل کا اظہار، لاکھوں افراد انفارمیشن کے حصول کیلئے ٹوئٹر کا استعمال کرتے ہیں، ٹوئٹر خریدنے کے بعد ایلون مسک کمپنی کی تصدیق کے طریقے کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سان فرانسسکو: (ٹیکنالوجی ڈیسک) ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر فور یو پیج پر اب صرف پریمیم سبسکرائبرز کی ٹویٹس ہو سکیں گی۔ ایلون مسک کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ ٹوئٹر کی سفارشی فیڈ میں صرف تصدیق شدہ اکاؤنٹس ہی نظر آئیں گے۔ ایلون مسک کے اس فیصلے پر ٹوٸٹر صارفین نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ 

صارفین کا کہنا ہے کہ ایلون مسک کے اس فیصلے سے سوشل میڈیا پر ہلچل مچ جائے گی۔ ٹوئٹر کا آپ کیلئے نامی صفحہ انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ مقبول صفحات میں سے ایک ہے جو صارفین کو ان لوگوں کی ٹویٹس بھی دکھاتا ہے جن کی وہ پیروی نہیں کرتے۔ ٹوٸٹر کمپنی کی دستاویزات کے مطابق لاکھوں افراد انفارمیشن حاصل کرنے کیلئے ٹوئٹر استعمال کرتے ہیں۔ 

ایلون مسک کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ اقدام اعلیٰ درجے کی اے-1 بوٹ بھیڑ کو سنبھالنے کا واحد حقیقت پسندانہ طریقہ ہوگا۔ ٹوئٹر خریدنے کے بعد ایلون مسک کمپنی کی تصدیق کے طریقے کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ٹوٸٹر اب صرف ان اکاؤنٹس سے ٹویٹس کی سفارش کرے گا جن کے پاس گولڈ تصدیقی بیج ہوگا۔ 

اس سے قبل ٹوٸٹر نیلے رنگ کے چیک مارک کے ساتھ صارفین کی تصدیق کرتا تھا تاکہ یہ شناخت کیا جا سکے کہ آیا اکاؤنٹ اس شخص یا کمپنی سے میل کھاتا ہے یا نہیں۔ اس سے پہلے چیک مارک حاصل کرنے کا یہ عمل مفت تھا۔ واضح رہے کہ یہ چیک مارک مشہور شخصیات، صحافیوں، سرکاری اہلکاروں اور تنظیموں پر لاگو ہوتا تھا۔