پہلی بار انسان میں برڈ فلو وائرس کی تشخیص

متاثرہ شخص سے رابطے میں آنیوالوں سے متعلق بھی تحقیقات جاری، برڈ فلو کی 15 کے قریب اقسام موجود ہیں، ان اقسام میں ایچ 5 اور ایچ 7 جان لیوا ثابت ہوسکتی ہیں۔
سینٹیاگو: (ویب ڈیسک) پہلی مرتبہ برڈ فلو وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔ برڈ فلو وائرس کی تشخیص جنوبی امریکی ملک چلی میں ہوئی ہے۔ برڈ فلو سے متاثرہ شخص کی حالت اب بہتر بتائی جا رہی ہے۔
چلی کی وزارتِ صحت کے مطابق برڈ فلو وائرس کی تصدیق 53 سالہ شخص میں ہوئی ہے۔ متاثرہ شخص سے رابطے میں آنیوالوں سے متعلق بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ 2003ء میں برڈ فلو نے ایک درجن سے زائد ممالک کو اپنے گھیرے میں لے لیا تھا۔
چلی کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص میں ایچ 5 این ون انفلوئنزا کی شدید علامت موجود تھیں، تاہم اب مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں برڈ فلو کی 15 اقسام پائی جاتی ہیں۔ ان اقسام میں ایچ 5 اور ایچ 7 جان لیوا ثابت ہوسکتی ہیں۔