انگلش فٹبال کلب کا مسلمان مداحوں کیلئے افطار ڈنر

image

 

مذہبی رواداری کا فروغ، چیلسی فٹ بال کلب کا بڑے پیمانے پر افطار ڈنر، مسلمان فینز نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔

لندن: (اسپورٹس ڈیسک) انگلش پریمیئر لیگ میں شامل چیلسی فٹبال کلب کی طرف سے مثبت اقدام سامنے آیا ہے۔ چیلسی فٹ بال کب نے مسلمان مداحوں کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ یہ کسی بھی انگلش پریمیئر لیگ کلب کی طرف سے پہلی بار مذہبی رواداری کا اہتمام کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیلسی فاؤنڈیشن کے چیئرمین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر افطار پروگرام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انگلش پریمیئر لیگ کا افطار ڈنر کا اہتمام کرنیوالا پہلا کلب بننا ہمارے لئے فخر کا باعث ہے۔ یہ اقدام دوسرے فورمز کیلئے قابل تقلید عمل ہے، اس سے مذہبی رواداری کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیلسی کلب مداحوں کی وجہ سے ایک مشہور برانڈ ہے۔ مسلم کمیونٹی کیلئے افطار ڈنر ہمارے مسلم مداحوں کیلئے ایک تحفہ ہے۔ ہم اپنے مداحوں کی خوشیوں میں شریک ہونا چاہتے تھے، اسی لئے ہماری انتظامیہ نے افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔