پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

image

 وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، حکومت نے پٹرول 8 اور ڈیزل 5 روپے سستا کر دیا۔

اسلام آباد: (اکانومی ڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی  کے بعد نئی قیمت 262 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں 16 مئی کو 30 روپے کمی گئی تھی اور اس بار بھی 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت  253 فی لیٹر ہوگی۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 164 روپے 7 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 164 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔ یاد رہے کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے عالمی سطح پر پٹرول کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا اور نہ ہی روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔

دوسری جانب وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔