چین بھارت کشیدگی: دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے صحافیوں کو اپنی سرزمین سے نکال دیا

image

بھارت نے چین کے دو صحافیوں کے ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی، ویزہ مسترد ہونے کے باعث نئی دہلی میں چینی صحافیوں کی موجودگی بالکل ختم ہو گئی۔

 

نیویارک: (ویب ڈیسک) کشیدگی بڑھتے ہی چین اور بھارت نے ایک دوسرے کے صحافیوں کو اپنی سرزمین سے نکال دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق بھارت نے چین کے دو صحافیوں کے ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق چین نے جوابی کارروائی کرتے ہوۓ  بھارتی صحافیوں کے کاغذات نمائندگی مسترد کر دئیے ہیں۔ اس طرح دونوں ملکوں نے اپنی سرزمین سے ایک دوسرے کے صحافیوں کو نکال دیا۔

بھارت کی طرف سے ویزہ مسترد ہونے کے باعث نئی دہلی میں چینی صحافیوں کی موجودگی بالکل ختم ہو گئی۔ صحافیوں کا تعلق چینی سرکاری میڈیا سے ہے۔