امریکی ڈالر دھڑام سے گرگیا، یکدم بڑی کمی کے بعد 300 روپے سے بھی نیچے آگیا

image

25 روپے سے زائد کا فرق تھا، جو کم ہو کر اب 15 روپے پر آگیا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہوگیا تھا۔

کراچی: (اکانومی ڈیسک) اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے دوران روپے کی قدر میں یکدم بڑا اضافہ ہوگیا، امریکی ڈالر کی قیمت 16 روپے کمی سے طویل عرصہ بعد 300 روپے سے نیچے آگئی تھی تاہم ایک بار پھر 5 روپے بڑھنے سے 300 روپے پر آگئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں 16 روپے کی بڑی کمی ہوگئی، جس کے بعد امریکی ڈالر 311 سے گر کر طویل عرصہ بعد 300 روپے سے نیچے آگیا، ڈالر کے نرخ 295 روپے ہوگئے۔

واضح رہے کہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے نرخ میں 25 روپے سے زائد کا فرق تھا، جو کم ہو کر اب 15 روپے پر آگیا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہوگیا تھا، جس کے بعد امریکی کرنسی کے نرخ 285.35 سے بڑھ کر 285.47 پر پہنچ گئے تھے۔

صدر ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن ملک بوستان نے عوام سے غیر ضروری آن لائن شاپنگ نہ کرنے کی گزارش کردی۔ کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ڈالر مجموعی طور پر 27 روپے گرا ہے۔ واضح رہے کہ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے نرخ میں 25 روپے سے زائد کا فرق تھا، جو کم ہو کر اب 15 روپے پر آگیا ہے۔