مراد سعید کی گرفتاری کیلئے پولیس سرگرم

image

پی ٹی آئی کے 13 کارکن دوبارہ گرفتار، خیبر پختونخوا کی پولیس کا رہنماء پی ٹی آئی مراد سعید کے گھر چھاپہ، عدالت نے شاہد خٹک کو جیل بھیج دیا، ضروری کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انھیں کرک پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

پشاور:(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کی گرفتاری کیلئے خیبر پختونخوا پولیس کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما مراد سعید پنجاب، اسلام آباد اور خیبرپختونخوا پولیس کو مطلوب ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق مراد سعید کی سوات اور بٹ خیلہ میں موجودگی کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر کی گرفتاری کیلئے پو لیس چھاپے مار رہی ہے۔ پولیس نے کبل میں رات گئے مراد سعید کے گھر پر چھاپہ بھی مارا تھا لیکن سابق وفاقی وزیر گھر پر موجود نہیں تھے۔ پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر رہا ہونے والے پی ٹی آئی کے 13 کارکن دوبارہ گرفتار کر لئے گئے ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے شاہد خٹک کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے شاہد خٹک کو جیل بھیج دیا اور بعد میں ضروری کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انھیں کرک پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ شاہد خٹک 9 اور 10 مئی واقعات کے بعد روپوش تھے، جنھیں گزشتہ روز ضلع بونیر سے گرفتار کیا گیا تھا۔