ایشیا کپ سپر فور کے آخری میچ میں بنگلادیش نے بھارت کو شکست دیدی

image

ایشیا کپ سپر فور کے آخری میچ میں بنگلادیش نے بھارت کو شکست دیدی، بنگلادیش نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو 6 رنز سے  شکست دے دی، ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔

کولمبو: (سپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ 2023  کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں بنگلادیش نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو 6 رنز سے  شکست دے دی۔ بنگلادیش کے 266 رنز کے  ہدف کے تعاقب میں پوری بھارتی ٹیم آخری اوور میں 259 رنز پر آؤٹ ہوگئی، شبمن گل 121 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ اکشر پٹیل 42 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکور رہے۔ بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے 3 اور تنظیم حسن اور مہیدی حسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ سپر فور مررحلے کا آخری میچ تھا، بھارت اور سری لنکا نے پہلے ہی ایشیا کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا تھا، دونوں ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔ سپر فور مرحلے کے اختتام کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر بھارت پہلے، سری لنکا دوسرے ، بنگلادیش تیسرے اور پاکستان آخری نمبر پر رہا۔ اس سے قبل کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے  بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کافیصلہ کیا تھا۔

بنگلادیش نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز بنائے، شکیب الحسن 80 رنز بناکر نمایاں رہے۔ سپر فور مرحلے کے آج ہونے والے مقابلے کیلئے دونوں ٹیموں میں 5 تبدیلیاں کی گئیں، بھارتی ٹیم کی جانب سے ہاردک پانڈیا، ویرات کوہلی اور جسپریت بھمرا جیسے اہم کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ فلڈ لائٹس میں بھی بیٹنگ کرنا چاہتے تھے، اس لیے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔