جمہوریت میں انتخابات انتہائی ضروری ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

image

ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ آج کل عالمی مالیاتی ادارے کے سدھار کی بات ہو رہی ہے، پاکستان کے ساتھ زراعت، توانائی، پانی اور ماحولیاتی تعاون کر رہے ہیں۔

نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارگریٹ میک لاؤڈ کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کیساتھ تعلقات اپنے طور پر دیکھتا ہے کسی اور کی نظر سے نہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ ترجمان مارگریٹ میک لاؤڈ نے پاکستانی میڈیا چینل سے اردو میں خصوصی گفتگو کی، مارگریٹ میکلاؤڈ نے بات چیت کا آغاز "آداب” سے کیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کیساتھ تعلقات اپنے طور پر دیکھتا ہے کسی اور کی نظر سے نہیں، جمہوریت میں انتخابات انتہائی ضروری ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ آج کل عالمی مالیاتی ادارےکےسدھار کی بات ہورہی ہے ، زراعت، توانائی، پانی اور ماحولیاتی تعاون کر رہے ہیں۔

امریکی ترجمان نے ہر سوال کا جواب اردو میں خوبصورتی سے دیا، پاک امریکا تعلقات سے متعلق سوال کے جواب میں مارگریٹ میک لاؤڈ نے کہا امریکا اور پاکستان کے بہت سےمشترکہ مفادات ہیں ، دونوں ممالک بہت سے شعبوں میں تعاون کرتے ہیں۔