لیموں کا مستقل بنیادوں پر استعمال کتنا ضروری ہے؟
لیموں کے فوائد جان کر اس کا استعمال ترک کرنا ناممکن، لیموں وٹامن سی، اینٹی آکسیڈنٹس اور تازگی سے بھرپور، لیموں پانی میں مائیکرو منرل بھی موجود ہوتے ہیں جو سردیوں کے دوران آپ کو ہائیڈریشن فراہم کرتے ہیں۔
ڈرہم: (ویب ڈیسک) لیموں کے فوائد جان کر ان کا استعمال ترک کرنا ناممکن ہے۔ مجموعی صحت اور تندرستی کیلئے لیموں پانی کو طویل عرصے سے ایک بہترین مشروب تصور کیا جاتا ہے۔ وٹامن سی، اینٹی آکسیڈنٹس اور تازگی سے بھرپور یہ مشروب صحت کیلئے بہت سے فوائد پیش کرتا ہے جنہیں سائنسی حمایت حاصل ہے۔
شمالی کیرولائنا کے رجسٹرڈ غذائی ماہر اپریل وائلز کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ لیموں پانی وزن میں کمی کو فروغ دیتا ہے، جلد کو بہتر بناتا ہے، ہاضمے میں مدد کرتا ہے اور جسم کے پی ایچ لیول کو متوازن رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیموں کے پانی سے متعلق کچھ دعوے واقعی درست ہیں جن کے سائنسی ثبوت موجود ہیں، جبکہ بعض دیگر دعوے درست نہیں ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ ایک یا دو گلاس لیموں پانی پینا صحت کیلئے مفید ہے۔
اگر آپ کو معدے کے مسائل ہیں جیسے ایسڈ ریفلوکس، تو یہ پانی ان علامات کو بڑھا سکتا ہے، ساتھ ہی یہ دانتوں کے اینامل کو ممکنہ طور پر نقصان پہنچا سکتا ہے۔ جب بھی لیموں پانی کا استعمال کریں اس کی تاثیر کو کم کیلئے اس میں دیگر پھل اور سبزیوں کو بھی شامل کریں، تاکہ اس پھل سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل ہوسکے۔ لیموں پانی میں مائیکرو منرل بھی موجود ہوتے ہیں جو سرد مہینوں میں آپ کو ہائیڈریشن فراہم کرتے ہیں۔
لیموں وٹامن سی کے حصول کا ایک بہترین ذریعہ ہے، لیموں مجموعی طور پر قوت مدافعت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے خاص طور موسم سرما میں جب سردی اور فلو عام ہوجاتا ہے۔ وائلز کا کہنا تھا کہ لیموں میں وٹامن سی کی بہت قلیل مقدار ہوتی ہے، وٹامن سی دماغ، جلد، دل، ہڈیوں اور مدافعتی نظام کی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق بہت زیادہ لیموں پانی پینے سے گریز کرنا اور اس سلسلے میں احتیاط سے کام لینا ضروری ہے اس کی وجہ اس کی تیزابی تاثر ہے جو دانتوں کے اینامل کو نقصان پہنچا سکتی ہے، جس کی وجہ سے دانتوں کی حساسیت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔