اسکرین سے نکلنے والی بلیولائٹ قبل از وقت بڑھاپے کا باعث

image
جدید ایجادات جہاں مفید وہیں ضرر رساں، بلیو لائٹ رنگت اور دیرپا ہائپر پگمنٹیشن تک ہر چیز کا سبب، بلیو لائٹ اسکن کئیر پروڈکٹس کا استعمال نہایت ہی ضروری ہے۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اس دور جدید میں جہاں نت نئی ایجادات سے بہت سے فوائد حاصل کیے جا رہے ہیں، وہیں دوسری جانب ان ایجادات کے نقصانات بھی سامنے آ رہے ہیں۔دنیا کی بڑی آبادی، دن کا زیادہ تر وقت اسکرین کے سامنے بیٹھ کر گزار دیتی ہے، خواہ وہ فون ہو، ٹیبلیٹ ہو، لیپ ٹاپ یا پھر کمپیوٹر ہو۔ ان ڈیوائسز کی اسکرین سے خارج ہونے والی نیلی روشنی جلد کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔
اسکرین سے نکلنے والی نیلی روشنی مختصر طول موج کی روشنی ہوتی ہے۔ اس نیلی روشنی سے جلد پر عمر رسیدگی کے اثرات وقت سے پہلے نمودار ہونے لگتے ہیں۔ یہ وقت سے پہلے بڑھاپے سے لے کر رنگت اور دیرپا ہائپر پگمنٹیشن تک ہر چیز کا سبب بن سکتی ہے۔ اگرچہ کوئی بھی شخص ان نیلی روشنی کے نقصانات کو جان کر ان ڈیوائسز کا استعمال ترک نہیں کر سکتا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جلد کو اس نیلی روشنی سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے جلد کی دیکھ بھال کرنے والی مصنوعات کا استعمال اب ضروری ہو گیا ہے۔کر سکتا ہے۔ بلیو لائٹ اسکن کیئر مصنوعات نقصان دہ نیلی روشنی کی شعاعوں کو روکنے اور ان کے کچھ اثرات کو دور کرنے کیلئے ڈیزائن کی گئی ہیں۔بلیو لائٹ اسکن کیئرپروڈکٹس بہت سی شکلوں میں دستیاب ہے جیسے اسپرے، کریم اور جیل سے لے کر سن اسکرین تک جو نیلی روشنی کو روکنے اور آپ کی جلد کو جوان رکھنےکیلئے استعمال کی جا سکتی ہیں۔