آصف زرداری کا الیکشن سے متعلق اہم بیان

الیکشن کمیشن پر مکمل اعتماد کا اظہار، اس وقت انتخابات کیلئے سازگار ماحول ہے، 8 فروری کو پیپلز پارٹی ملک کی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی۔
کراچی: (نیوز ڈیسک) ملک میں عام انتخابات سے متعلق آصف علی زرداری کا اہم بیان سامنے آ گیا ہے۔ سابق صدر نے الیکشن کمیشن پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ملک میں صاف اور شفاف انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی الیکشن کیلئے بھرپور تیاری کر رہی ہے۔
سابق صدر آصف زرداری نے اپنی گفتگو میں کہا کہ الیکشن کمیشن سے شفاف انتخابات کی امید ہے، پیپلز پارٹی ملک کی وہ واحد جماعت ہے جو ہر ماحول میں الیکشن لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو پیپلز پارٹی ملک کی اکثریتی پارٹی کے طور پر سامنے آئے گی۔ سابق صدر نے کہا کہ انتخابات کیلئے اس وقت سازگار ماحول ہے۔
آصف زرداری نے کہا کہ انتخابات وقت پر ہونے چاہییں، پشاور سے کراچی تک تمام سیاسی جماعتوں نے الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوئی ہے۔