بلوچستان میں مسجد کی حرمت پامال

image

بااثر افراد کی مسجد میں گھس کر فائرنگ، دیرینہ دشمنی پر ایک شخص قتل، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے باوجود پولیس ملزمان گرفتار کرنے سے قاصر ہے۔

حب: (نیوز ڈیسک) بلوچستان میں مسجد کے اندر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان ویگو ڈالے میں آتے ہیں اور نماز پڑھتے شخص پر فائرنگ کرتے ہیں۔ ملزمان اطمینان کے ساتھ فائرنگ کرنے کے بعد بلیک رنگ کی ویگو میں فرار ہو جاتے ہیں۔ پولیس تاحال ملزمان کو پکڑنے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔

پولیس کے مطابق آصف سمالانی نامی شخص کے قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ مسجد میں فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف دفعہ 302 اور 34 ت پ کے تحت مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس مقدمے میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے  مار رہی ہے۔

دوسری طرف اسرائیلی یرغمالیوں کے بقول یحیٰی سناور نے ہمیں یقین دلایا کہ آپ لوگوں کو کچھ نہیں کہا جائے گا، آپ کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا اور ہر طرح کا خیال رکھا جائے۔ حماس کی قید سے سب سے پہلے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا ہونے والی 2 معمر خواتین نے بھی حماس کے سلوک کی تعریف کی تھی۔