قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کو اعلیٰ عدلیہ لکھنے پر پابندی لگا دی

image

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے حکم نامہ جاری، آئین پاکستان میں سپریم کورٹ کیلئے عدلیہ کا لفظ نہیں لکھا گیا، سپریم کورٹ میں ضمانت کے ایک مقدمے کے دوران چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کو اعلیٰ عدلیہ لکھنے سے روک دیا۔ 

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان کو اعلیٰ عدلیہ لکھنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسیٰ نے ضمانت کے ایک مقدمے کے دوران سپریم کورٹ کو اعلیٰ عدلیہ لکھنے سے روک دیا۔ قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان میں سپریم کورٹ کیلئے اعلیٰ عدلیہ کا لفظ نہیں لکھا گیا۔ 

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کو آئین پاکستان کے مطابق سپریم کورٹ ہی کہا جائے گا۔ انہوں نے آئندہ کیلئے سپریم کورٹ کو اعلیٰ عدلیہ لکھنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے اعلیٰ عدلیہ کا لفظ نہ لکھنے کا حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ 

دوسری طرف اداکارہ مریم نفیس نے اعظم خان پر فلسطینی جھنڈا لگانے پر جرمانہ کرنے کے بعد پی سی بی کو اڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔ مریم نفیس نے سوشل میڈیا پر اعظم خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ پر فخر ہے۔ واضح رہے کہ کرکٹر اعظم خان پر ٹی ٹونٹی میچ میں بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگانے پر پی سی بی نے جرمانہ عائد کر دیا تھا۔