وفاقی حکومت کا نئی گاڑیوں کی درآمد سے متعلق اہم فیصلہ

image

امپورٹ پالیسی آرڈر 2022ء میں ترمیم، 2 ہزار کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت، اس سے قبل 50 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑی کو درآمد کرنے کی اجازت تھی۔ 

اسلام آباد: (اکانومی ڈیسک) گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ وفاقی حکومت نے نئی گاڑیوں کی درآمد سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ اب 2 ہزار کلو میٹر تک استعمال شدہ گاڑی کو نئی گاڑی تصور کیا جائے گا۔ 

ذرائع کے مطابق وزارتِ تجارت نے امپورٹ پالیسی آرڈر 2022ء میں ترمیم کر دی ہے۔ امپورٹ پالیسی میں کہا گیا ہے کہ 2 ہزارکلو میٹر تک استعمال شدہ گاڑی کو نئی گاڑی تصور کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت نے 2 ہزار کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل 50 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑی کو درآمد کرنے کی اجازت تھی۔ امپورٹ پالیسی میں ترمیم کے بعد 2 ہزار کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کی جا سکیں گی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے غیر رجسٹرڈ اور 2 ہزار کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑی کو نئی گاڑی تصور کیا جائے گا۔