اظہر محمود کو اسسٹنٹ کوچ بنائے جانے کا امکان

image

قومی کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ میں اکھاڑ پچھاڑ جاری، اسسٹنٹ کوچ کیلئے اظہر محمود مضبوط امیدوار، رسمی کاروائی کے بعد باقاعدہ اعلان 20 اپریل کو کیا جائے گا۔

لاہور: (اسپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کیلئے اظہر محمود ایک مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ اسسٹنٹ کوچ کا باقاعدہ اعلان رسمی کارروائی مکمل کرنے کے بعد 20 اپریل کے بعد ہی کیا جائے گا۔ سابق آل راؤنڈر وائٹ بال کرکٹ میں گیری کرسٹن اور ریڈ بال میں جیسن گلیسپی کی معاونت کریں گے۔

پی سی بی نے اسسٹنٹ کوچ کیلئے 2 روز قبل ہی اشتہار جاری کیا تھا۔ درخواستیں جمع کرانے کیلئے آخری تاریخ 20 اپریل مقرر کی گئی ہے۔ ہیڈ کوچز کیلئے درخواستیں 15 اپریل تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ اظہر محمود اس سے قبل بھی پاکستان ٹیم کے بولنگ کوچ رہ چکے ہیں۔ وہ اس وقت اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ بطور بولنگ کوچ وابستہ ہیں۔ قبل ازیں اظہر محمود پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔