ٹیم پاکستان کی جانب سے اہل وطن کو عید مبارک

image

سابق کپتان بابر اعظم کی قوم کو مبارکباد، عیدالفطر کے موقع پر ملک و قوم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار، شاہین شاہ آفریدی نے ویڈیو پیغام کے ذریعے مبارکباد دی۔

لاہور: (اسپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے  عید اپنے آبائی علاقے میں پرانے گھر اور محلے میں منائی ہے۔ وہ اسکول کے زمانے کے دوستوں سے ملے اور ماضی کی خوشگوار یادیں تازہ کیں۔ بابر اعظم کا آبائی گھر فردوس مارکیٹ میں ہے۔ عید کی نماز اور دوستوں سے ملاقات کے بعد انھوں نے گھر کی چھت پر کھڑے ہوکر تصاویر بنوائیں اور سوشل میڈیا پر شیئر کیں جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا ہے۔

فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں اہل وطن کو عید کی مبارکباد دی گئی ہے۔ انہوں نے پیغام میں دعا کی کہ اللّٰہ کرے یہ عید آپ سب کیلئے خوشیاں لے کر آئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور سلیکشن کمیٹی نے بھی قوم کو عید کی مبارکباد دی ہے۔

آل راؤنڈر فہیم اشرف، فاسٹ باؤلر احسان اللّٰہ، عماد وسیم اور دیگر کھلاڑیوں نے بھی قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے خوشیوں کے ان لمحات میں غزہ کے فلسطینیوں کو یاد رکھنے کی اپیل کی ہے۔ سابق کرکٹرز جاوید میاں داد، وسیم اکرم، وقار یونس، سرفراز احمد، ثقلین مشتاق اور دیگر نے بھی عید کی مبارکباد پیش کی ہے۔ پاکستان سمیت سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔