پاک کیوی کرکٹ سیریز آئندہ برس متوقع

image

 

 

ٹیم پاکستان کا دورہء نیوزی لینڈ، چیمپئن ٹرافی کے فوری بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔ ٹیم پاکستان دورے کے دوران 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔

لاہور: (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ اور نیوزی لینڈ کرکٹ کے درمیان قومی ٹیم کے دورہء نیوزی لینڈ میں ردوبدل کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ پی سی بی اور این سی بی نے باہمی رضا مندی سے دورہء نیوزی لینڈ کو آئندہ برس کے آغاز میں رکھا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم آئندہ سال جنوری میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی اور این سی بی کے درمیان وائٹ بال سیریز کیلئے بات چیت جاری ہے۔ شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ نے آئندہ برس کے اوائل میں پاکستان کی میزبانی کرنی ہے۔ چیمپئنز ٹرافی سے پہلے جنوری، فروری میں سہ فریقی سیریز کا بھی انعقاد کیا جانا ہے۔

ذرائع کے مطابق سہ فریقی سیریز کی وجہ سے اب قومی ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025ء کی میزبانی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔ این سی بی نے تصدیق کی ہے کہ چند ہفتوں میں سیریز کے معاملات طے پاجائیں گے۔ خیال رہے کہا آئندہ برس ہونے والی پاک نیوزی لینڈ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 3،3 میچز شامل ہیں۔