ٹی 20 سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے 2 اہم کھلاڑی پاکستان آنے سے قبل ہی سیریز سے باہر ہو گئے

image

 ٹی 20 سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم 14 اپریل اتوار کی صبح اسلام آباد پہنچے گی، نیوزی لینڈ کے فن ایلن اور ایڈم ملنے انجری کا شکار، نیوزی لینڈ ٹیم کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

لاہور: (سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستان آنے سے قبل ہی جھٹکا لگ گیا، 2 اہم کھلاڑی  سیریز سے باہر ہو گئے، ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آج سے پاکستان کا سفر شروع کرے گی، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچنے سے پہلے ہی بڑی مشکل سے دوچار ہو گئی، فن ایلن اور ایڈم ملنے پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق فن ایلن اور ایڈم ملنے ٹریننگ میں انجری کا شکار ہو گئے تھے، جس کی وجہ سے دونوں کھلاڑی پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں دستیاب نہیں ہوں گے، ان کی جگہ پاکستان آنے کے لئے وکٹ کیپر بیٹر ٹام بلنڈل اور آل راونڈر زیک فاولکس کو ٹیم میں شامل کر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ گیری اسٹینڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیریز سے قبل ہی 2 اہم کھلاڑیوں کا ان فٹ ہونا بڑی بدقسمتی کی بات ہے، یہ دونوں کرکٹرز  گزشتہ ورلڈ کپ میں ہمارے لیے ٹی 20 میں اچھے پرفارمرز رہے ہیں، واضح رہے پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 اپریل کو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ 3 میچز کی میزبانی پنڈی اور 2 کی لاہور کرے گا۔