سینیٹر جاوید عباسی پاکستان میں ایکس کی بندش کے خلاف اپنی حکومت پر برس پڑے

image

 پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر جاوید عباسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس سے پابندی اٹھانے کا مطالبہ کر دیا، ملک میں حق کی رائے دہی کی مکمل آزادی ہونی چاہیے، حکومت کو آزادانہ فیصلے کرنا چاہیے۔

لاہور: (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر جاوید عباسی نے میڈیا کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی حکومت کا اچھا اقدام نہیں ہے، ہم جب حکومت میں نہیں تھے حق رائے دہی کے لیے آواز اٹھاتے تھے، ہم کہتے تھے کے اقتدارمیں آئے تو حق رائے دہی کی آزادی ہوگی لیکن ہماری ہی حکومت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو بند کر دیا۔

سینیٹر جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ معاملہ ہمارے ملک میں نیا نہیں ،سالوں سال سے چلا آرہا ہے، جب سوشل میڈیا نہیں تھا تب ٹی وی اخبارات پر پابندیاں لگتی تھیں، حکومت کو سوشل میڈیاپلیٹ فارم ایکس پر پابندی اٹھانی چاہیے، انہوں نے مزید کہا ہے کہ ماچس بھی آگ لگا دیتی ہے اس لیے ماچس کی فیکٹریاں بند کردیں، کسی چیز کا غلط استعمال ہورہا ہے تو اس سے متعلق قانون سازی ہونی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹر جاوید عباسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی کو غلط قرار دے دیا، انہوں نے کہا ہے کہ پابندیاں ایسی جگہ ہوتی ہیں جہاں جمہوریت نہ ہوآمریت ہو جتنا سچ بول سکیں ہم سب کو سچ بولنا چاہیے، اس ملک میں سب رہنےوالے محب وطن ہیں، کوئی ریاست کیخلاف اقدام کرتا ہے تو قانون کےمطابق سزا دی جائے، کسی چیزکوبندک رکے روکا نہیں جاسکتا، کتنی دیر تک بند کر سکتے ہیں۔